حیدر علی کی مسلسل 15 اننگز میں ناکامی ، اگر حیدر کی جگہ اس کھلاڑی کو موقع دیا ہوتا تو کئی ریکارڈ بنا دیتا۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی جیسے ینگ ٹیلنٹ کو مسلسل موقع فراہم کیا ہے، مگر وہ ٹی ٹونٹی کی مسلسل 15 اننگز میں ناکام نظر آئے ہیں، کوئی ایک بھی ففٹی اور تیس سے زیادہ والی اننگز نہیں کھیل سکے۔

حتی کہ انہیں زمبابوے جیسی چھوٹی ٹیم کے خلاف بھی موقع دیا گیا۔ مگر اس کے خلاف بھی کوئی کارکردگی نہیں دیکھا پائے۔ پی سی بی کو چاہیے ، کہ وہ حیدر علی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر بھیجیں، تاکہ ان کی خامیوں پے قابو پایا جاسکے۔

حیدر علی کی جگہ اعظم خان کو مکمل طور پر ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں موقع دینا چاہیے۔ جس طرح حیدر علی کو مسلسل ، 4 ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے، اسی طرح اعظم خان کو بھی موقع دیا جانا چاہیے۔

اعظم خان کے اندر اتنا تو خوبی نظر آتی ہے، کہ وہ اتنا موقع ملنے کے بعد کوئی نہ کوئی ریکارڈ ضرور بنا دیں گے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *