سلمان علی آغا نے صائم ایوب کو اپنا ایوارڈ دینے کے بعد ایک اور شاندار بات کہہ دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کیخلاف 4 وکٹیں لینے اور 82 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلنے والے سلمان علی آغا نے مین آف دی میچ کا ایورڈ صائم ایوب کے ساتھ شیئر کیا اور ان کی سینچری کو میچ وننگ قرار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان علی آغا کا کہناتھا کہ ہم کھیل کو لمبا کھینچنا چاہتے تھے اور جہاں موقع ملے باونڈری لگانا چاہتے تھے ، صائم کی شاندار بیٹنگ نے کھیل کو ہمارے حق میں کیا ، اگر وہ نہیں کھیلتے تو آج ہم جیت نہیں سکتے تھے ، ہم پیچھے چل رہے تھے لیکن صائم کی سینچری نے ہمیں کھیل میں واپس داخل کیا ، اس لیے وہ اس ایوارڈ کے حقدار ہیں ۔

یاد رہے کہ  صائم ایوب اوپننگ پر آئے اور ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں کی وکٹیں گرتی رہیں لیکن وہ ماہرانہ انداز میں بیٹنگ کرتے رہے ، انہوں نے 109 رنز بنائے جس سے ٹیم کو جیتنے میں اہم مدد حاصل ہوئی ۔