لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے بیرون ملک میچز کروانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے ، جبکہ ڈرافٹ بھی 11 جنوری کو پاکستان میں ہی ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ کا نیا سیزن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جا ئے گا۔