ریٹائرڈ بھارتی کرکٹر کی پینشن شاہد آفریدی سے بھی کم، جانیے شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ کی مد میں ماہانہ کتنے پیسے لے رہے ہیں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ریٹائرڈ کھلاڑیوں کا پینشن ادا کرتا ہے وہیں بھارتی بورڈ کی جانب سے بھی ان کے سابق کھلاڑیوں کو پینشن کی ادائیگی کی جاتی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ چونکہ ایک طاقتوراورمالدار کرکٹ بورڈ ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ایک اچھا پینشن دیتا ہوگا مگر حقیقت میں ایسا نہیں۔

شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں ماہانہ 1 لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے کی پنشن ملتی ہے، جو کہ ان کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی اور کامیاب کیریئر کی عکاسی کرتی ہے۔وہیں بھارتی سابق کرکٹر ونود کامبلی جنہوں نے سن 1990 کی دہائی میں بھارتی کرکٹ ٹیم میں اہم کردار ادا کیا، تاہم انہیں بی سی سی آئی کی جانب سے صرف ماہانہ 30 ہزار روپے کی پنشن ملتی ہے۔یہ رقم شاہد آفریدی کی پنشن سے کہیں کم ہے، جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ بھارت میں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی مراعات بہت کم ہے۔