اداکارہ سونم باجوہ بھی محمد رضوان کی فین؟ پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران

ویب ڈیسک:پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی متاثرکُن ہو یا نہیں لیکن قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کھلاڑیوں کو حوصلہ دینے کا انداز اچھے اچھوں کا خون گرما دیتا ہے۔

سابق کپتانوں کے ‘Boys played well’ کی طرح موجودہ کپتان محمد رضوان کے بھی کئی ڈائیلاگز مشہور ہیں۔

تاہم اُن کا سب سے مشہور جملہ وہ ہے جب وہ ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘یا تو Win ہے یا Learn ہے’۔

محمد رضوان کئی مواقع پر یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ‘آپ کبھی ہارتے نہیں ہیں، یا تو آپ جیت جاتے ہیں یا سیکھ جاتے ہیں’۔

یہ بات بظاہر ٹیم کو حوصلہ دینے کیلئے کہی جاتی ہے کہ شکست ہوجائے تو دل شکستہ نہ ہوں، بلکہ اسے ایک سبق سمجھیں۔

تاہم حالیہ کچھ عرصے سے ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے سبب محمد رضوان کا یہ مشہور ڈائیلاگ اب ایک مذاق بن چکا ہے اور ہر میچ کے آغاز سے قبل کرکٹ شائقین ایک دوسرے سے پوچھتے نظر آتے ہیں کہ ‘آج Win ہے یا Learn ہے؟’

اب حال ہی میں پاکستانی کرکٹ شائقین بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر حیران رہ گئے جنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں محمد رضوان کا یہ مشہور ڈائیلاگ دہرا دیا۔

سونم باجوہ نے اپنی اداؤں سے بھری ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘سم ٹائمز یُو وِن، سم ٹائمز یُو لَرن’ یعنی آپ کبھی جیت جاتے ہیں یا کبھی سیکھ جاتے ہیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کرکٹ شائقین کے مذاحیہ تبصروں کا سیلاب امڈ آیا، جو یہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ سونم باجوہ نے یہ کیپشن پاکستانی کپتان محمد رضوان سے متاثر ہوکر لکھا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘رضوان بھائی کی فین ہیں یہ’۔