عماد وسیم کے بعد ایک اور کھلاڑی کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایک اور اہم کھلاڑی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے لیے رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمائندگی کی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

محمد عامر کا کیرئیر

32 سالہ محمد عامر نے جون 2009ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

عامر نے عالمی سطح کے تینوں فارمیٹس میں 271 وکٹیں حاصل کیں اور 1179 رنز بنائے۔

فاسٹ بولر محمد عامر 2009ء کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے۔