دوسرا ٹی ٹوئنٹی: سائم ایوب کی شاندار سینچری ادھوری، پاکستان نے اننگ کے اختتام پر206 رنز بنائے

پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سنچورین میں کھیلے جارہے میچ کےلیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔