ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی جس کے لئے بھارت نے پاکستان کی شرائط تسلیم کرلی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ہائبرڈ ماڈل پر رضامند ہوگئے اور آئی سی سی نے اس کی منظوری دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی رضامندی کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے ۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طے پایا ہے کہ بھارت آئی سی سی آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی کے لیے پاکستانی نہیں آئے گا اور اپنے حصے کے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
دونوں فریقوں کے درمیان یہ بھی طے پایا ہے کہ اسی طرح 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور اس کے حصے کے میچز کولمبو میں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ دونوں فریقوں کی اس رضامندی کے نیتجے میں اب پی سی بی کو زرتلافی کے طور پر کچھ نہیں ملے گا۔