انگلش کرکٹ ٹیم نے 147 سال کا سب سے بڑا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا انتہائی منفرد ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ ویلنگٹن (نیوزی لینڈ) میں میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے دن انگلینڈ نے 533 رنز کی برتری بھی حاصل کی اور ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ لاکھ رنز کا سنگِ میل بھی پار کیا۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ہیں۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 280 رنز اسکور کیے اور نیوزی لینڈ کو 125 کے ٹوٹل پر آؤٹ کردیا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ کا اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز تھا۔

اس میچ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 5 لاکھ رنز اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ یہ انگلینڈ کا 1082 واں ٹیسٹ ہے۔

4 لاکھ 28 ہزار 868 رنز کے ساتھ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔ 2 لاکھ 78 ہزار 751 رنز کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

اس میچ میں انگلینڈ کے گَس ایٹکنسن نے ہیٹ ٹرک کی۔ انگلینڈ کے جو رُوٹ 73 اور بین اسٹوکس 35 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں۔ جیکب بیتھیل اور بین ڈکٹ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں، جو کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم آٹھ وکٹوں سے ہاری تھی۔ سیریز برابر کرنے کا اُس کے پاس بھرپور موقع ہے کیونکہ ٹارگٹ تو بڑا ملے گا تاہم وقت بھی اُس کے پاس بہت ہوگا۔

اس میدان کی تاریخ بلیک کیپس کے خلاف ہے۔ بیسن ریزرو گراؤنڈ میں دوسری اننگز میں سب سے بڑا تعاقب پاکستان نے 2003 میں کیا تھا۔