سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
گکیبرہا کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سابق سری لنکن کپتان و مڈل آرڈر بیٹر اینجلو میتھیوز 8 رنز مکمل کرنے والے تیسرے لنکن بیٹر بن گئے۔
انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ناٹ آؤٹ 71 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی اور 8 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر کمار سنگاکارا اور مڈل آرڈر بیٹر مہیلا جے وردھنے ٹاپ فہرست میں شامل تھے۔
سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ کمار سنگاکارا کے پاس ہے، بائیں ہاتھ کے سابق بلے باز نے 15 سالہ طویل کیریئر کے دوران 134 میچوں میں 12,400 رنز بنائے۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا ہے جنہوں نے 149 ٹیسٹ میں 11,814 رنز کے ساتھ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کو خیرباد کہا۔
اینجلو میتھیوز نے جولائی 2009 میں پاکستان کے خلاف گال میں کھیلے گئے میچ کے دوران سری لنکن ٹیم کےلیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا، 116 ٹیسٹ میچز میں 205 اننگز میں 8006 رنز اپنے نام کر چکے ہیں۔
سری لنکا کے ٹاپ رنز اسکورر:
کمار سنگاکارا – 12,400
مہیلا جے وردھنے – 11,814
اینجلو میتھیوز – 8006*
دیموتھ کرونارتنے – 7164
سنتھ جے سوریا – 6973