فخر زمان کا ’ناکردہ گناہ‘ معاف نہ ہوسکا، فٹنس کو بنیاد بناکر پھر نظر انداز

فخر زمان کا ’ناکردہ گناہ‘ معاف نہ ہوسکا، دورہ جنوبی افریقا کے لیے بھی انھیں فٹنس کو بنیاد بناکر نظر انداز کر دیا گیا۔

ہارڈ ہٹر بیٹر نے بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے سے پہلے ہی ٹویٹ میں ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، جسے بورڈ نے سلیکشن پر اعتراض تصور کرتے ہوئے انھیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

آسٹریلیا میں بیٹرز کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ جنوبی افریقا سے وائٹ بال سیریز میں ہارڈ ہٹر کی واپسی ہوگی مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے وائٹ بال عبوری کوچ و ممبر سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ فخر زمان پر اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے۔