بھارت کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، وہاں بہت پیار ملتا ہے،گنگولی بول پڑے

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق کرکٹرز کیلئے پاکستان کا دورہ آج بھی یادگار ترین دورہ ہے۔سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہاہے کہ بھارت کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، وہاں بہت پیار ملتا ہے، وریندر سہواگ اور ہربھجن سے کسی نے شاپنگ کے پیسے نہیں لیے۔

بالاجی کو پاکستانی فینز کی صدائیں آج بھی یاد ہیں جبکہ ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے مداح ہیں۔ بھارتی کرکٹرز نے مختلف انٹرویوز میں ہمیشہ دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں تازہ کیں۔