چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کیسے پاکستا ن آسکتی ہے؟ سابق کرکٹر نے حل بتادیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی سے متعلق نوازشریف کو نریندر مودی سے بات کرنی چاہیے۔سابق وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ نوازشریف مودی کو بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے قائل کریں، بھارتی وزیراعظم مودی کے نواز شریف سے اچھے تعلقات ہیں وہ ان کے گھر بھی آئے تھے۔

کامران اکمل نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان کی کرکٹ کے لیے نریندرمودی سے بات کرنی چاہیے، بھارتی وزیراعظم مودی ٹیم کو پاکستان بھیجنے میں مدد کرسکتے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے فیصلہ جمعے کو اپنی بورڈ میڈنگ میں کرے گا جس میں مکمل ایونٹ پاکستان میں ہونے یا ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔