کرکٹ کی دنیا کے وہ بڑے نام جنہیں آئی پی ایل 2025 کیلئے کسی ٹیم نے نہیں خریدا

انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سیزن 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی 2 روزہ تقریب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا۔

آئی پی ایل 2025 اس ٹورنامنٹ کا 18 واں ایڈیشن ہوگا جو اگلے سال مارچ سے مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کے لیے 10 فرنچائزز نے دنیا کے بہترین کھلاڑی اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر دیے۔

 اتوار کو پہلے پنجاب کنگز نے بھارتی کرکٹر شریاس ائیر کو 26 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا جس کے بعد شریاس آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے۔

لیکن یہ ریکارڈ کچھ لمحوں بعد ہی ٹوٹ گیا جب لکھنؤ سپر جائنٹس نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت پر آئی پی آیل کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی۔

لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنٹ کو 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا، جس کے بعد پنت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔

اس کے علاوہ آئی پی ایل 2025 کے تیسرے مہنگے ترین کھلاڑی بھارتی کرکٹر ونکٹیش ائیر رہے جنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 23 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور اسپنر چہل کو 18، 18 کروڑ بھارتی روپے میں پنجاب کنگز نے خریدا۔

فرنچائزز نے جہاں کھلاڑیوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے وہیں دنیائے کرکٹ کے کچھ ایسے بڑے نام بھی ہیں جنہیں آئی پی ایل 2025 کے لیے کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔

وہ بڑے کرکٹرز جنہیں آئی پی ایل 2025 کی کسی ٹیم میں جگہ نہ ملی:

کرکٹ کی دنیا کے وہ بڑے نام جنہیں آئی پی ایل 2025 کیلئے کسی ٹیم نے نہیں خریدا
فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنز، اسٹیو اسمتھ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنوبی افریقا کے فف ڈوپلیسی، اففانستان کے مجیب الرحمان، بنگلادیش کے مستفیض الرحمان، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور گلین فلپس کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔

اس کے علاوہ بھارت کے اجنکیا راہانے، پرتھوی شاہ، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ، آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ایلکس کیری، انگلینڈ کے تجربہ کار اسپنر عادل رشید، معین علی ، جونی بیئر اسٹو، زمبابوے کے سکند رضا کو بھی کسی فرنچائز نے خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔