سابق کرکٹر عبدالرزاق کا دیدار سے محبت کا اعتراف

لاہور(این این آئی)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اّل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ اسٹیج اداکارہ و رقاصہ دیدار سے ماضی میں محبت ہو گئی تھی۔حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عبدالرزاق کے ماضی میں دیئے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنی ماضی کی محبت کے بارے میں بات کی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکارہ دیدار سے سچی محبت تھی، ہماری بہت اچھی دوستی تھی، میں ان سے شادی کرنا چاہتا تھا، انہیں اسٹیج چھوڑنے کا کہا اور فیصلے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا۔

سابق کھلاڑی نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری اور تھیٹر ڈانس چھوڑ دے کیونکہ میرے گھر والوں کو یہ قبول نہیں تھا لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کر دیا، جس پر ہم نے رشتہ ختم کرنے کو ترجیح دی کیونکہ ایسے ایڈجسٹ کرنا مشکل تھا۔خیال رہے کہ ماضی میں سابقہ اداکارہ دیدار بھی اس حوالے سے بات کر چکی ہیں۔انہوں نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عبدالرزاق کے ساتھ منگنی ہوئی تھی لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کروں لیکن میں کام کرنا چاہتی تھی کیونکہ میں نے اسی وقت اپنے کیریئر کا ا?غاز کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت میری عمر 15 برس تھی اور وہ 21 برس کے تھے، ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں چل سکے تو ہم الگ ہو گئے لیکن ا?ج بھی جب کبھی وہ کسی تقریب میں ملتے ہیں تو احترام سے ملتے ہیں۔