پہلے ون ڈے میں زمبابوے سے شکست کے بعد محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے آج کا دن اچھا نہیں رہا۔

 میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم بہترین کھیلی، زمبابوین ٹیم کے ساتھ آل راؤنڈر سکندر رضا کی تعریف کرنا ہوگی۔ میزبان ٹیم کے باؤلرز نے ہمارے بلے بازوں پر دباؤ ڈالے رکھا اور کھل کر نہیں کھیلنے دیا ، پوری اننگز میں ہم زمبابوے کے دباؤسے نہ نکل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ موذار بانی اور نگاراوا بہت تجربہ کار بولرز ہیں وہ مستقبل میں دوسری ٹیموں کو بھی ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔