پاک آسٹریلیا دوسرا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان

پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سڈنی میں کھیلے جانے والے سیریز کے اہم میچ کے دوران 4 سے 6 فیصد تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صبح کے اوقات میں بارش کا امکان تیس فیصد تک ہے۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق سڈنی میں دن بھر بادلوں کی انکھ مچولی جاری رہے گی اور ہفتے کے روز اکتیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چلتے رہے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق  ہوا میں نمی کا تناسب 76 سے 83 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

کمنٹ کریں