جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم میں اسٹار اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کی واپسی کے امکانات بڑھ گئے۔
نومبر میں آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کے بعد قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کرے گی۔
پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے روانہ ہونا ہے، سیریز کے تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان آئندہ سیریز کیلئے وائٹ بال اسکواڈ میں دو قابل ذکر تبدیلیوں پر غور کررہا ہے، جس میں امام الحق اور فخر زمان کی واپسی کا امکان ہے۔
بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا کا تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
فخر زمان کا اخراج ایک متنازع ٹویٹ سے ہوا تھا جس میں بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے تنقید کی گئی تھی، بعدازاں انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کا بھی حصہ نہیں بنایا گیا۔
فخر زمان کو اپنے تبصروں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بور ڈ کی جانب سے شوکاز نوٹس موصول ہوا تھا، جس کے نتیجے میں آسٹریلیا کے خلاف جاری وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
دوسری جانب امام الحق کا ٹریک ریکارڈ مضبوط ہے، انہوں نے 72 ون ڈے میچز 48.27 کی شاندار اوسط رہی، 50 اوورز فارمیٹ میں انہوں نے آخری میچ ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا
کمنٹ کریں